2 جون 2013 - 19:30
آل سعود کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت

عرب ملکوں کے انسانی حقوق نیٹ ورک نے آل سعود کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔

ابنا: تسنیم نیوز کے مطابق عرب انسانی حقوق نیٹ ورک نے ایک بیان میں آل سعود کے بڑھتے ہوئے تشدد پر عرب اور مغربی ملکوں کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کی حکومت ملت حجاز کے حقوق پامال کررہی ہے اور سیاسی کارکنوں کےخلاف کسی بھی طرح کے جارحانہ اور تشدد آمیز اقدام سے گریز نہیں کرتی۔ اس بیان میں سیاسی قیدیوں کےخلاف آل سعود کی تشدد آمیز کاروائيوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ آل سعود سیاسی قیدیوں سے انتقام لے رہی ہے جنہيں بغیر کسی جرم کے جیلوں میں رکھا گيا ہے۔ واضح رہے آل سعود کے کارندے قیدیوں کے رشتہ داروں کو بھی گرفتار کررہے ہیں جو قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کرتے ہیں یا ان کی رہائي کے موقع پر ان کا استقبال کرنے آتے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق آل سعود کی کال کوٹھریوں میں تیس ہزار سے زائد سیاسی قیدی موجود ہیں جنہيں طرح طرح کی  ایذائيں پہنچائي جاتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲